جارح امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے۔
جنوبی لبنان کے شہر صور پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم تین عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
حزب اللہ لبنان نے متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی بستیوں، فوجیوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے کئی فضائی اور زمینی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تینتالیس ہزار چھے سو تین ہو گئی ہے۔
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا اور عمران پر بمباری کی ہے۔
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملوں میں بتیس سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان پر دہشتگرد صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 3100 سے زائد شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے پہلی بار لبنان کی سرحد سے ایک سو بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر تل ابیب کے جنوب میں واقع فوجی کارخانے ملام پر مخصوص میزائل سے حملہ کیا ہے
حزب اللہ نے اپنی جوابی کارروائیوں کی سطح کو مزید تیز کرتے ہوئے غاصب صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹرز، فوجی اڈوں اور صہیونی بستیوں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔