عالم اسلام
-
یمن کے ایک اعلان سے امریکا حیران! آخر انصار اللہ کیسا سرپرائز دینے جا رہا ہے؟
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے اس بات کی تاکید کہ ہے کہ تمام عربوں کو فلسطین کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ یمنی جو کہتے ہیں اس کو ضرور انجام دیتے ہیں، یمنیوں کا قول و فعل یکساں ہے۔ انصار اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ امریکا اور پوری دنیا یمن کی جانب سے آنے والے نئے سرپرائز کا انتظار کرے کیونکہ اس کو دیکھ کر سب حیران ہو جائيں گے۔
-
غزہ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے، تل السطان کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع "تل السلطان" کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس علاقے پرصیہونی فوج مسلسل فلسطینیوں پر بم برسا رہی ہے۔
-
ہم نے بن گورین ایئرپورٹ اور ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے: جنرل یحیی سریع
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۹یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ اور امریکہ کے ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
-
شام کے دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکہ ہوا ہے
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دھوئيں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
-
حیفا شہر میں فائرنگ کے واقعے میں دو صیہونی زخمی ہوگئے ہیں
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا شہر میں صیہونی مخالف آپریشن کی خبریں ہیں۔
-
امریکہ یمن میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے: یمنی حکومت
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳یمن کی حکومت نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ فوجی ٹھکانوں کو ہی نشانہ بنا رہا ہے۔
-
ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا دائرہ پھیل گيا
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۷ترکیہ میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا دائرہ پھیل رہا ہے دریں اثناء امام اوغلو نے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔
-
سید عبد الملک الحوثی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ لبنان کی حمایت کا اعلان کر دیا
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۶انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر حزب اللہ اور لبنانی قوم کی مدد پر زور دیا ہے۔
-
مسجد الحرام میں ایئر ایمبولینس کی سہولت + ویڈیو
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۰مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد خانۂ خدا کے زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس کیلیے جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کو کامیاب قرار دیا ہے
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کے بارے میں کہا کہ آپریشن کامیاب رہا اور اس ہوائی اڈے پر پروازیں آدھے گھنٹے کے لیے روک دی گئیں۔