اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کی بابت خبر دار کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت پھیلنے کی روک تھام کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ ٹھوس اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شام میں موجود پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب (س) کے مبارک روضہ کے ایک اور محافظ آئی آر جی سی کے جنرل کیومرث پورہاشمی کی شہادت ہو گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغرب اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ لگانے کی دھمکی دیتا رہا تو ایران کا نیوکلیر ڈاکٹرائن ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی سمت میں مڑ جائے گا۔
شامی فوج نے اس ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں دہشتگردوں کے اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے بعد جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کی طرف جانے والوں پر غاصب صیہونی حکومت کے نے حملے کئے ہیں۔
صیہونی دہشتگردوں نے آج فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر دھاوا بولا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کواپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے خلاف صیہونی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے
صنعا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں وسیع مظاہرہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھالیا۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنی استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ صیہونی حکومت پر جنگ بندی مسلط کی ہے۔