خبریں
-
ہندوستان: 8 ہزار اسکولوں میں ایک بھی طالب علم حاضر نہیں، 20 ہزار سے زیادہ اساتذہ حاضر
Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۸اطلاعات کے مطابق ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پورے ہندوستان میں تقریباً 8 ہزار ایسے اسکول ہیں جہاں ایک بھی طالب علم نہیں ہے لیکن 20 ہزار سے زیادہ اساتذہ موجود ہیں۔
-
پاکستان بنگلہ دیش تعلقات اہم پیش رفت کی طرف گامزن، بیس سال بعد دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس
Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۴پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگيا۔
-
فتح وفد کے دورۂ مصر پر اسرائیلی پابندی، مذاکراتی عمل متاثر
Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹صیہونی حکومت نے تحریک فتح کے ایک وفد کو مصر جانے سے روک دیا جوآزادی کے بعد جلاوطن کردیئے جانے والے فلسطینیوں سے ملنے کے لئے جارہا تھا۔
-
یوتھ ایشین گیمز؛ ایران کی والیبال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲یوتھ ایشین گیمز کے والیبال میں ایرانی ٹیم سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
-
ہندوستان: عظیم پریم جی یونیورسٹی طلبا کا اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج، تل ابیب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۲ہندوستان میں عظیم پریم جی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔ طلبا وِپرو اور اسرائیل کے درمیان تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
-
انڈونیشیا کے صدر: طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے علاقائی ہم آہنگی اور تعاون ضروری
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱کوالالمپورمیں آسیان کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکا کی جانب سے ممکنہ نئے ٹیرف کے سائے میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
شہباز شریف ریاض کے دورے پر، پاکستانی وزیر اعظم کو محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۶سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔
-
ایران میں پاکستانی سفیر: دونوں ملکوں کے حکام مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں، تعلقات میں فروغ پر بھی زور
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۴تہران میں متعین پاکستنان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران و پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام مسلسل اور براہ راست ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
-
بنگلہ دیش کے نقشے میں ہندوستان کا علاقہ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو تحفہ
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کو، مبینہ طور پر، ایسا نقشہ تحفے میں دیا ہے جس میں ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کو بنگلہ دیش کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
-
ای سی او کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۹اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہو رہا ہے۔