Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد میں افغانستان کے حالات پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

 افغانستان کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی قیادت میں ایران کا بھی ایک وفد شریک ہے۔

 اجلاس میں ایران کے علاوہ ترکی،سیرالیون، گیبن، صومالیہ، گینیا بسا، ٹرکش ریپبلک آف نارتھ قبرص، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بنگلادیش اور فلسطین کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

 افغانستان کے بارے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت افغان عوام کو بھوک کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لئے امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے افغانستان کے بارے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں دنیا کے ستر وفود شریک ہیں، جن میں بائیس  وزرائے خارجہ اور  دس نائب وزرائے خارجہ شامل ہیں ۔  

 

ٹیگس