ایران و پاکستان کے درمیان سرحدی تجارت میں اضافہ
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارۂ صنعت معدن تجارت کے سربراہ نے رواں سال میں پاکستان کے ساتھ سرحدی منڈیوں سے تجارتی لین دین میں پانچ گنا اضافے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارۂ صنعت، معدن و تجارت کے سربراہ ایرج حسن پور نے اتوار کو ایک اجلاس میں کہا کہ صوبے کے کسٹم اور منڈی کے اسٹرکچر میں اضافہ ہو رہا ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی لین دین بڑھ رہا ہے۔
صوبۂ سیستان و بلوچستان کے ادارۂ صنعت معدن و تجارت کے سربراہ نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان اور پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی نویں مشترکہ سرحدی کمیٹی کا اجلاس منعق ہوا جس میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے تاجروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے اعلی حکام موجود تھے، اس اجلاس میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔