Jul ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شدید مون سون بارشیں، سیکڑوں جاں بحق، تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹا

پاکستان میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 400 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد، لاہور، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب، بجلی کا کرنٹ لگنے اور گھروں کی چھتیں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارشوں کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ ایرانی سرحدی گزرگاہ ریمدان سے کراچی کی جانب سفر کرنے والے زائرین، طلاب اور تاجر حضرات کو بھی مختلف جگہوں سے سیلابی ریلے میں کئی جگہوں سے سڑکوں کے بہہ جانے سے کئی گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔

صوبہ سندھ میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔کراچی میں احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی انتظامیہ نے 70 فیڈر بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بہت سی جگہوں پر معطل ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں کے متعلقہ شعبوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ماحولیات کی وزیر شیریں رحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ہوئی مون سون کی بارشوں نے گزشتہ تیس برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 

ٹیگس