Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی سفیر نے پاکستان کے حساس علاقوں کا دورہ کیا، اپوزیشن کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے ملک کے ‘حساس علاقوں’ کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے سفیر کو ‘وائسرائے’ قرار دے دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی سفیر اور ان کا گینگ طورخم جاتے ہوئے پاکستان کے حساس علاقوں کے اوپر سے گزر رہا ہے، زمین کا سروے کر رہا ہے اور انہیں سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ دیا گیا ہے، ان علاقوں میں عام پاکستانی شہری نہیں جا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ بلوم وائسرائے اور غرور کا نام ہے؟ امریکی سازش کے تحت حکومت کی تبدیلی کا ایک اور ایجنڈا پورا ہوا۔

شیریں مزاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ڈونلڈ بلوم کو ہیلی کاپٹر میں طورخم بارڈر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور سیکیورٹی حکام انہیں بریفنگ دے رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ ایک سفیر کا ‘حساس علاقوں’ میں جانا اور اسے رسائی فراہم کرنا ‘سیکیورٹی کا معاملہ’ ہے، تو کیا امریکا کے ساتھ اب سیکیورٹی کا معاہدہ ہے؟ اگر ہے تو ہمیں معلوم ہونا چاہے۔

 

ٹیگس