Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب کے بعد خوراک کا بحران، ریڈکراس نے خبردار کیا

بین الاقوامی ریڈکراس سوسائٹی کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی اداروں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد آنے والے غذائی بحران کے بارے میں خطرہ کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ بین الاقوامی ریڈکراس سوسائٹی کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ  ملکی آبادی کا 43 فیصد حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 ملین ایکٹر پر لگی زرعی اجناس پانی میں ڈوب گئی ہیں جو ملکی خوراک کی پیداوار کا 65 فیصد بنتا ہے، کپاس اور چاول کی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں اور سیلاب سے 7 لاکھ تینتیس ہزار مویشی تلف ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس جنہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کہا کہ  یورپ میں گرمی کی لہر اور پاکستان میں زبردست سیلاب، یہ آفات قدرتی نہیں ہیں۔

ٹیگس