Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • آرمی چیف کے خلاف ٹوئیٹ پر اعظم سواتی گرفتار
    آرمی چیف کے خلاف ٹوئیٹ پر اعظم سواتی گرفتار

تحریک انصاف پاکستان خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور سینیٹر اعظم سواتی کو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے خلاف ٹوئیٹ کرنے پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کراسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

تحریک انصاف پاکستان خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے  سیاستدان اعظم سواتی کو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے خلاف ٹوئیٹ کرنے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان نے بتایا کے ان کے موکل کو تلاشی وارنٹ کے بغیر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی اور ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے  ۔

اعظم سواتی نے بدھ کے دن عدالت کی طرف سے پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس  سے بری کرنے پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے آرمی چیف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا منصوبہ عملی ہو رہا ہے اور مجرم آزاد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا:

"باجوہ صاحب ، آپ کو اور آپ کے ہمراہ چند لوگوں کو مبارک ہو۔ آپ کا منصوبہ واقعا کام کر رہا ہے اور اس ملک کی قیمت پر سارے دہشت گرد رہا کئے جا رہے ہیں۔ ان ٹھگوں کی رہائی سے آپ نے کرپشن کو قانونی بنا دیا ہے۔ اس کے بعد آپ ملک کا مستقبل کی کیا پیش گوئی کرتے ہیں۔"

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو سائبرکرائم  کے تحت درج ایف آئی آر کیس میں گرفتارکر لیا اور کہا کہ ان کی ٹوئیٹ  آرمی چیف، پاکستان آرمی کے خلاف عوام کے اندر نفرت کا بیج بونے کی ایک سوجھی سمجھی کوشش تھی۔

ٹیگس