Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • دباؤ کے باوجود پاکستان کا روس مخالف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے سے انکار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے مغربی ممالک اور امریکی دباؤ کے باوجود روس مخالف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا ہے۔ یہ قرارداد یوکرین کے چارعلاقوں کے روس میں شمولیت کے خلاف جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  پاکستان نے مغربی ممالک اورامریکی دباؤ کے باوجود روس مخالف قراردادکے حق میں ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا ہے۔ یہ قرارداد یوکرین کے چارعلاقوں کے روس میں شمولیت کے خلاف جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا۔ یہ  سات ماہ میں دوسری بار ہے جب پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت  حق خود ارادیت کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جو غیرملکی یا نوآبادیاتی تسلط میں تھے اور جنہوں نے ابھی تک اپنا حق خود ارادیت استعمال نہیں کیا تھا جیسا کہ جموں کشمیر کا علاقہ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر کےغیرقانونی الحاق کی کوششوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اسی طرح  کی قراردادوں کے منتظر ہیں۔

جب کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستانی نمائندے نے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دیا۔

ٹیگس