Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم دو روزہ دورہ پر آج چین روانہ ہوں گے۔
    پاکستانی وزیراعظم دو روزہ دورہ پر آج چین روانہ ہوں گے۔

پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے

سحر نیوز/ پاکستان:پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔ اس کی دعوت انہیں چینی پریمیر لی کی کیانگ نے دی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے دورے سے پہلے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے افتخار حاصل ہے کہ میں ان پہلے لیڈروں میں سے ہوں جنہیں تاریخی بیسویں چینی نیشنل کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے بعد چین کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے۔

دنیا کو اس وقت مختلف مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن پاکستان اور چین آج بھی دوستوں اور شراکت داروں کی طرح اکھٹے کھڑے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین میں دوسرے معاملات کے علاوہ سی پیک معاہدے پر دوبارہ کام شروع کرنے پر بات کریں گے۔

شہبازشریف نے مزید لکھاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جو ہمارے لوگوں کے معیارزندگی کو بہتر بنائے گا، چینی اقتصادی معجزے میں  ہمارے لئے سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین جائے گاجہاں پر وہ چینی صدر زی جن پنگ سےملاقات کرے گا اور وفود  کی سطح پر پریمیر لی کے ساتھ مذاکرات بھی انجام دے گا۔

سرکاری بیان کے مطابق اس دورہ میں مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں کے مفاہمتی نوٹس پر دستخط کے علاوہ معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی اور دستخط کئے جائیں گے۔

ٹیگس