Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران نے بلوچستان دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی

ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: اتوار کے روز کوئٹہ میں دو دہشتگردانہ دھماکوں کے علاوہ مسلح جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جن میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستانی حکومت کی انسداد دہشتگردی کی تمام کوششوں کے باوجود ملک کے شمالی اور جنوبی خطوں میں حالیہ برسوں کے دوران دہشتردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران قونصلیٹ جنرل نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کے بلوچستان کے مختلف علاقوں منجملہ کوئٹہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی اور ساتھ ہی متأثرہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

بیان میں دہشتگردانہ حملوں کو غیر انسانی فعل قراد دئے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا گیا ہے۔

ٹیگس