Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر توانائی ایران کے دورے پر

پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے تہران اسلام آباد تعلقات کے استحکام کو لے کر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے سلسلے کے آغاز کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ارنا نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان جمعے کی شام اپنے سرکاری دورے پر تہران پہنچے۔ تہران روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے بجلی خریدنے کے درپے ہے اور یہ سفر اسکی قیمت کے تعین کے مقصد سے مذکرات کے لئے انجام پا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ روابط کی سطح کو بڑھانے اور انرجی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی تقویت کی راہوں کا سراغ لگانے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے ایران و پاکستان کے تعلقات کی سنجیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی اتفاقات سے بالاتر ہیں اور دونوں کے درمیان بڑے مستحکم ثقافتی، تاریخی اور جغرفیائی اشتراکات پائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر توانائی اپنے تین روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں جو اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ٹیگس