Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: تربت میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے6 محنت کش جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے چھے محنت کشوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے مقامی ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے می‍ں گھرکے مہمان خانے میں موجود 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دو دیگر زخمی ہوئے ہيں ۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے مزدور ٹھیکیدار کے یہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کررہے تھے - واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور اس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ہلاک ہونے والے سبھی مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہروں ملتان اور نارووال سے بتایا جارہا ہے۔

ٹیگس