Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات نہيں کئے جائيں گے: پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے اس کے باوجود دہشت گردوں کو کنٹرول نہيں کیا جاسکا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پشاور میں تاجروں اور میڈیا کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہيں کئے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی معصوم لوگوں کو نشانہ بناتی ہے تاہم پاکستانی حکومت اور فوج ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے مسائل اور مشکلات کو ہم بھی سمجھتے ہيں وہاں اربوں ڈالر خرچ ہونے کے بعد بھی دہشت گردی اور دہشت گردوں پرقابو نہيں پایا جاسکا۔

پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سترہ لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں انہیں واپس نہيں بھیجاجائے گا تاہم غیر قانونی مقیم افغان مہاجروں کو اپنے ملک لوٹنا ہی ہوگا۔

ٹیگس