Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سکھ کا سانس لے لیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو وطن واپسی گرفتار نہیں کیا جائے گا اس لئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کو چوبیس اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی گرفتاری کو روکتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم پاکستان واپس آتے ہیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس سلسلے میں اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف چوبیس اکتوبر کو واپس نہ آئے تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ دوبارہ بحال ہوجائيں گے۔

ٹیگس