Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق: غزہ کے لوگوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور میں غزہ مارچ کیا گیا جس میں بچوں و خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سحرنیوز/پاکستان: جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور میں غزہ مارچ کیا گیا جس میں بچوں و خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لاہور میں ہونے والے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں ان جلسوں سے کیا بنے گا؟ آج کا مجمع دشمن کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں، لاہور نے ثابت کر دیا کہ یہ لاکھوں لوگ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب غزہ کے لوگوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہمارا یقین تھا او آئی سی کا سربراہی اجلاس غزہ کے معاملے پر کوئی عملی لائحہ عمل دے گا مگر افسوس او آئی سی نے صرف بےاثر قرارداد منظور کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال میں فلسطینیوں نے ایک لمحے کےلیے دشمن کا قبضہ قبول نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس مارچ میں مختلف سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی، وحدت المسلمین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس