Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عدالت میں پیش ہوگئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت شروع کردی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز اپنے وکیلوں کی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

میاں نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کررہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے وکیلوں نے آج کی سماعت کے دوران اپیلوں کے حوالے سے دلائل پیش کئے ۔

یاد رہے کہ چھبیس اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزاؤں کے خلاف میاں نواز شریف کی اپیل بحال کردی تھی ۔ میاں نواز شریف اکیس اکتوبر کو پاکستان واپس لوٹے تھے اور تئیس اکتوبر کو سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی بحالی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

ٹیگس