Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردانہ حملے کی مذمت، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس بیان میں شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مقابلے کے لئے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں گیارہ پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس