Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • پشاور میں فلسطین کی حمایت میں بچوں اور نوجوانوں کا مظاہرہ

بدھ کے روز پاکستانی بچوں اور نوجوانوں نے پیشاور میں مظاہرہ کرکے ، غزہ میں جارح صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: فلسطین کے حامی ہزاروں بچوں اور نوجوانوں نے شمال مغربی پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے مرکز پیشاور میں جماعت اسلامی اور طلبا یونین کی حمایت سے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا۔ ان بچوں اور نوجوانوں نے مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ اور لبیک یا اقصی کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں حاضر بعض پاکستانی بچے اور نوجوان کاندھوں پر فلسطینی شال ڈالے ہوئے تھے اور انہوں نے مزاحمتی محاذ کے جیالوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مسجدالاقصی کی تصویر بنی ہوئی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ پاکستان کے مسلمان عوام نے، غزہ میں صیہونی غاصبوں کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے وقت سے ہی مذہبی جماعتوں اور گروہوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔ پاکستانی حکومت نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر انھوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی اور مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس