Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کی تیاریاں

پاکستان میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں ایک اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے داخلہ سیکریٹری آفتاب اکبر درانی اور سیکیورٹی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں پاکستان میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے لئے سات ہزار چار سو تہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  ہیں جن میں سے چھے ہزارچار سو انچاس کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسی کے ساتھ عام انتخابات سے متعلق قومی میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

ٹیگس