Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ایران دو برادرممالک ہیں: صدر پاکستان

پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ تہران و اسلام آباد کو دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی نے ایک بیان میں ایران و پاکستان کے درمیان افہام و تفہیم اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران دو برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے دہشت گردی کو دونوں ملکوں کے لئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران و اسلام آباد کو دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

ادھر چین نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی تجویز پیش کی ہے جبکہ جاپان نے دونوں ملکوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل ہے۔ اس وقت ایران و پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کوئی کشیدگی نہیں ہے اور حالات پرسکون ہیں۔

ٹیگس