شہباز شریف وزیراعظم اور ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی نامزد
Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔
ن لیگ رہنما نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی اور انہوں نے ہی شہباز شریف کی بطور وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی کی۔
واضح رہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پہلے ہی صدر پاکستان کیلئے آصف علی زرداری کے نام پر اتفاق کر لیا تھا۔