غزہ میں انسانی حقوق کی صورت حال تشویشناک، رمضان المبارک میں جنگ بندی کی جائے: پاکستان
Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
پاکستان کے دفتر خارجہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی جائے۔
سحر نیوز/ پاکستان: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے، ان کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریبا31 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 73 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔