Mar ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہوئی۔ تینوں ایوان کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں 6 نشستوں میں سے 4 پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوا۔

قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ان کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔

سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو نے 57 اور سیف اللّٰہ دھاریجو نے 58 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل نے 4، 4 ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میرعبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار میر دوستین ڈومکی 17 ووٹ جبکہ جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔ 

ایوان بالا کی یہ 6 نشستیں حالیہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے بننے والوں نے چھوڑی تھیں ۔

آج 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو 48 نئے سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے ہر صوبے سے 11 سینیٹرز (جنرل اور ٹینوکریٹس کی نشستوں کے لیے) ہوں گے، اسلام آباد سے 2 اور پنجاب اور سندھ سے 2 اقلیتی اراکین ہوں گے۔

ٹیگس