Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کیے جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاجاً آرڈیننس کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔ تاہم فلسطینیوں پر صیہونی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تو ایوان متحد نظر آیا اور اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حکومت سے عالمی برادری پر زور دینے کا مطالبہ کی گیا۔

رکن اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد پرایوان میں موجود تمام جماعتوں نے دستخط کیے ۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ ایوان اس دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کا دن قرارد یتا ہے، ہم اسرائیلی جنگ کی مذمت کرتے ہیں، جہاں حالیہ حملوں سے 21 قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جو ماہ مقدس میں امداد لینے کے لیے کھڑے تھے۔

اس دوران کچھ اراکین نے غلطی سے اس قرارداد کی مخالفت میں آواز اٹھائی لیکن اسپیکر کی جانب سے درستی کروانے پر ان ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

ٹیگس