Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ایران میں حکومتی و عوامی مقامات پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم شام میں ایرانی قونصل خانہ و سفارت خانہ پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے باہمی رابطہ چینلز کو بحال کرلیا ہے تجارت کے حوالے سے پاکستان اور اہران میں گہرا تعاون ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ابھی ایران کے صدر کے دورے کے حوالے سے حتمی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم ایرانی صدر کے جلد دورے کی توقع ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے ہم اسرائیل کو نہیں فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات سے رو گردانی پر زیر احتساب لایا جائے، پاکستان ہر برس فلسطین پر قراردادیں جمع کراتا ہے اور مقبوضہ فلسطین کی ہولناک صورتحال پر پاکستان اپنے سنجیدہ تحفظات ریکارڈ کرتا ہے۔

ٹیگس