Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • اسرائيل فلسطین اور بیت المقدس پر قابض ہے اورعالمی برادری اس کے مظالم پر خاموش ہے: پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم نے عالمی یوم قدس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم آج صیہونی جارحیت اور ظلم وجبر کی مذمت کررہی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سات عشرے سے اسرائيلی حکومت سرزمین فلسطین اور بیت المقدس پر قابض ہے اور عالمی برادری اس کے مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ عالمی برادری سے فلسطینی عوام پر مظالم بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

پاکستان میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی عوام سے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے اکثر شہروں میں عالی یوم القدس کے جلوس نماز جمعہ کے بعد نکالے گئے جبکہ ہندوستان کے مختلف شہروں سے موصولہ رپورٹوں میں بھی بتایا گیا ہے کہ نمازجمعہ کے بعد عالمی یوم قدس کے جلوس برآمد ہوئے۔

ٹیگس