May ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، 28 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

سحر نیوز/ پاکستان: ریسکیو ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ واشک کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔ بس گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔  تاہم اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال بسیمہ اور بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس