Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان کا شدید رد عمل

پاکستان کے دفتر وزارت خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ  کے دفتر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ  کے دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھایا، اس تقریب میں غیر ملکی وفود بشمول پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم موجود تھے۔

 

ٹیگس