پاکستان: اسلام آباد میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
فلسطین کی حمایت میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کے مطابق اسلام آباد میں شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید یحیی سنوار سے تجدید عہد کے لئے اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مظآہرین سے خطاب میں اسلامی دنیا کے حکام سے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ کے مجاہدین کی پیروی کریں۔
مقررین نے اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور یحیی سنوار پر دہشت گردانہ حملوں سمیت غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس عظیم الشان ریلی میں غزہ اور لبنان کے ساتھ یک جہتی اور امریکا و اسرائیل سے برائت اور نفرت کا اعلان کیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے امریکا مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے اور غزہ و لبنان کے خلاف جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔