پاکستان اور قطر کے وزراءِ اعظم کی ملاقات
Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ دوحہ میں قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور قطری وزیرِاعظم نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پُرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے وزیرِاعظم نے غزہ تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا اور غزہ کے عوام کے لیے قطر کے، انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔