کشمیر کو لے ایک بار پھر ہند-پاک عہدیداروں کے درمیان زبانی جنگ چھڑی
ہندوستان کے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کے بیان پر پاکستان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے زیرانتظام علاقوں پر ہر قسم کا دعوی مسترد کیا جاتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان کے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی برادری نے بھی پاکستان اور ہندوستان کے مابین ایک متنازعہ معاملہ قرار دیا ہے جس کا واحد راہ حل سلامتی کونسل کی قرارداد ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بقول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر ہندوستان کے دعووں کا کوئی قانونی یا اخلاقی ثبوت موجود نہیں ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کو دوسروں پر الزام عائد کرنے کے بجائے، ان کے بقول منظم قتل اور تخریبی اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی عہدے داروں کے اس قسم کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا جس کے نتائج علاقے کے امن و سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔