پاکستانی سفیر کی ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال
Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اس ملاقات کے بعد بتایا کہ ملاقات میں ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔