ایران نے تل ابیب کی عمارتوں کے ساتھ فرقہ واریت کو بھی زمین بوس کر دیا ، لیاقت بلوچ
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے اسرائیل کے خلاف ایران کی مقاومت نے امت مسلمہ کا سربلند کردیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کی طرح اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے میں بھی اسرائیل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
امریکہ نے ایران میں رجیم چینج کی سازش تیار کی تھی، موساد نے حماس کی قیادت کی طرح ایران میں ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا لیکن ایران نے بھی حماس کی طرح اسرائیل کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اسرائیل کو پہلی بار تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں اپنے دفاع پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ غزہ اور ایران پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں بڑے پیمانے پر کثیر المنزلہ عمارتیں گری ہیں وہاں پر امت مسلمہ متحد ہوئی اور اس اتحاد کے نتیجے میں ہمارے یہاں فرقہ واریت پر مبنی شعیہ سنی کی بنیادوں پر قائم عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں۔