Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: ٹی ٹی پی سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں

پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلام آباد تحریکِ طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گرد گروہ ہے جس کے ہاتھ ہزاروں پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا مذاکرات میں مقابل فریق افغان طالبان ہیں،ٹی ٹی پی نہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے بتایا کہ دوحہ میں افغان طالبان کو پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا گیا، خصوصاً اُن عناصر کے حوالے سے جو پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اُنہوں نے تصدیق کی کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور پچیس تا ستائیس اکتوبر ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔استنبول مذاکرات میں دوحہ معاہدے کے نفاذ کا روڈ میپ طے کیا جائے گا۔یاد رہے مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے لائحۂ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگس