Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: وفاقی کابینہ کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی ایل پی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت پابندی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سمری شامل تھی، پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سنہ  2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی، اس تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں شر انگیزی کے واقعات ہوئے۔ وفاقی کابینہ ، اجلاس کو دی گئی بریفنگ اور حکومت پنجاب کی سفارش کے بعد متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

وفاقی کابینہ نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹی ایل پی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کےسیکشن11 (1) بی کے اختیارات کے تحت پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی  تاہم حتمی فیصلے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔

 

ٹیگس