صدر ایران ابراہیم رئیسی کل سے تین روزہ دورے پراسلام آباد جائيں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے-
پاکستان میں ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کے حادثے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔
پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کئے جانے کے لئے، نسل کش صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے عالمی یوم قدس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم آج صیہونی جارحیت اور ظلم وجبر کی مذمت کررہی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے کے تناظر میں انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستان کے وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہرتربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔