Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  •  بلوچستان: ٹرک کے حادثے میں 58 افراد جاں بحق و زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کے حادثے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس میں سترہ زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی جبکہ چھبیس افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

جاں بحق اقراد کی میتیں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

ٹیگس