Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور روس میں قربتیں

پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے سفیر البرٹ پی کوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے بین الحکومتی کمیشن کے نویں اجلاس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا جو رواں سال کے آخر میں روس کی میزبانی میں ہو گا۔

شہباز شریف نے روس پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے موجودہ تعلقات کے فروغ کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجے۔

وزیر اعظم پاکستان نے صدر پوتین کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

دوسری جانب شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران کامیابی کا حصول یقینی بنانے کے لئے تمام جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔

ٹیگس