ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سردار محاذ استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تمام صفات و عادات اور ان کی یادیں ایران اور علاقے کے عوام ، نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا درس اور نمونہ عمل ہوں گی۔
ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے نے 6 ایرانی ماہیگیروں کی ہندوستانی جیل سے رہائی کی خبر دی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے معاملے کو اٹھانے اور ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بار بادوس کی حکومت نے اپنے ملک سے ملکہ برطانیہ کے اختیارات باضابطہ طور پر سلب کر لیے ہیں۔
سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے۔
سعودی عرب کے اقتصادی لحاظ سے اہم ساحلی شہر ملک عبد اللہ میں خواتین کو بکنی پہن کر گھومنے، حقہ پینے اور اپنے ساتھ گھریلو جانور رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون قیدی 5 سال تک اسرائیل کی جیل میں رہنے کے بعد کل رہا ہو گئی۔
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ طالبان نے افغانستان میں اپنی اسلامی امارت قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے اپنے خطاب میں کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کیا۔
ہندوستان کے صدر نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اپنے نشری خطاب میں ہندوستانی جمہوریت کے استحکام پر زور دیا.