مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی رپورٹ یکطرفہ، خود غرضانہ اور تعصب پر مبنی ہے: پاکستان
پاکستان کی وزارت خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی امریکی فہرست میں اپنے ملک کے نام کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی رپورٹ کو تعصب کی بنیاد پر قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دیگر ملکوں میں مذہبی آزادی اور پاکستان کے بارے میں واشنگٹن کی تشویش پر مبنی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے واشنگٹن کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے یکطرفہ، خود غرضانہ اور تعصب پر مبنی اقدامات کے صرف الٹے نتائج برآمد ہوں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا خیال ہے کہ بیگانہ ہراسی، مذہبی آزادی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل کو باہمی مفاہمت اور ایک دوسرے کے احترام اور افہام و تفہیم سے بہترین شکل میں حل کیا جا سکتا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے پیروکار موجود ہیں اور پاکستان نے مذہبی اقلیتوں کی حقوق کی فراہمی کے لئے موثر اور جامع منصوبے تیار کئے ہیں کہ جن پرعمل ہو رہا ہے۔