لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کے امدادی دستوں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بعض ریاستوں میں ملزمان کے گھروں کو بلڈوزروں سے منہدم کرنے کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر کسی کے گھر پر بلڈوزر نہيں چلایا جاسکتا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی سخت مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے جدہ میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے آج کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے بنگلادیش کے سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا اور قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بریکس کے رکن ملکوں کے ایک مشترکہ انفارمیشن نیٹ ورک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ تنظیم اے سی ڈی کے رکن ملکوں کے اعلی سفارتکاروں کی نشست اتوار تیئیس جون کو منعقد ہوئی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی صفری نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم اجلاس کے مقاصد میں سے ایک ہے۔