اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں خونریزی بند اور علاقے میں امن قائم ہو۔
صیہونی حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے ایک بار پھر بیروت ہوائي اڈے کے اطراف میں حملہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے فلسطینیوں کی مدد اور صیہونی حکومت کا مقابلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے اسرائيل پر ایران کے جوابی میزائل حملے کو جائز اور قانونی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے خلاف موقف اختیار کیا۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ و لبنان میں استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے پچیس فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
کینیڈا اور جرمنی کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کر کے غاصب صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جارح صیہونی حکومت نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے اسرائیلی حکومت کے حامیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور ایران کے درمیان تنازعہ میں نہ پڑیں اور اس تصادم سے دور رہيں۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔