اقوام متحدہ کے ایک وفد نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حالیہ جارحانہ حملوں کے بعد یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کی تباہ شدہ تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔
جاپان نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی بنا پر چار صیہونی انتہاپسندوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
فلسطینی اولمپک کمیٹی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کو خط لکھ کر پیرس اولمپک گیمز سے صیہونی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام میں صیہونی حکومت کی فوج کو جنوبی لبنان پر وسیع حملے کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں پر ایک کینیڈین شہری کے حملے کی خبر دی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ سید الحوثی نے کہا: "دشمن اب اس جگہ میں بھی محفوظ نہیں ہے جسے وہ تل ابیب کہتا ہے اور یہ خطرہ جاری رہے گا جو ایک نئی صورت حال ہے۔"
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں دونا صیہونی علاقے پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا ہے۔
غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہيں۔
فلسطین کی تحریک حماس نے پاکستانی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔