سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔
اربعین حسینی کے جلوس میں شرکت کے لیے اب تک 25 ہزار سے زائد پاکستانی ریمدان اور میرجاوہ کی سرحدوں سے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں تہران کی مداخلت پر مبنی امریکہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں نسل کشی اور غاصب اسرائيل کے جرائم کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی آبادکاروں میں پھیلے گئے خوف و ہراس سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب میں زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شہید ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دو الگ الگ معاملات ہیں۔
روسی صدر پوتین نے ڈاکٹر پزشکیان کو روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔
میرجاوہ بارڈر میں اربعین حسینی میں شریک ہونے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی کےلئے امام رضا علیہ السلام کا موکب لگا ہوا ہے جہاں زائرین کو خدمات فراہم کی جاری ہیں۔
مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کی اطلاع دی ہے۔
پاکستان و افغانستان کے اربعین زائرین کو سرحد سے براہ راست چذابہ پہنچانے کا انتظام کر دیا گيا ہے۔