صوبہ سیستان وبلوچستان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کےلئے خصوصی کلینک کھولے جانے کی خبر دی ہے۔
سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک سات ہزار تین سو چھہتر پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا 300 افراد پر مشتمل یہ اربعین جلوس، 72 حسینی پرچم اٹھائے، ایران کے شہراهواز سے چلتے ہوئے 900 کلومیٹر کا راستہ پیدل کربلا معلی کی طرف طے کرئے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز سے اب تک کل پچیس لاکھ زائروں نے مقدس مقامات کا سفر کیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوچکا ہے کہ صیہونیوں کی فوجی اور سیکورٹی بربریت کے خلاف خاموشی اس شیطانی مخلوق کو مزید گستاخ بنا رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکا کی حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار کے حامل ہیں۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ قرآن کے مطابق، وہ پسپائی اور عقب نشینی جو ٹیکٹیکل اور حکمت عملی پر استوار نہ ہو، چاہے وہ فوجی میدان میں ہو چاہے، سیاسی، ابلاغیاتی، اور اقتصادی میدانوں میں، غضب الہی کا باعث ہوتی ہے