ترکمنستان کے صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے ہمراہ اپنے پہلے دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "رستم قاسمی" نے ان کا استقبال کیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یورپی یونین کی شماریاتی ایجنسی نے ، افراط زر کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ براعظم یورپ کے ملکوں کو بدترین اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کو معیشت کو بچانے کے لئے ناگزیر قرار دیا ہے۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے ملک کی معیشت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
بچوں کے خشک دودھ کی قلت امریکہ سے کینیڈا پہنچ گئی ہے اور پیشتر چین اسٹوروں کے شیلف خالی ہوگئے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق، پابندیوں کے باجود ایران دنیا کی بیسویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے جواب میں ان کے ملک کے خلاف انجام پانے والے اقدامات کے باعث عالمی اقتصادی جنگ شروع ہونے کا اندیشہ قوی ہوگیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ترجیجی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔