امریکہ نے کیوبا کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اسکو دوبارہ دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل کی نشست میں شریک ملکوں کے حکام نے سعودی عرب کے شہر العلا میں جاری ہونے والے بیان پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں جس میں قطر کا بحران ختم کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔
بحرین کے عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو چھے سال پورے ہونے پر آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
امریکہ کے موجودہ صدر نے سینیٹ کے ری پبلکن ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ تین نومبر ہونے والے انتخابات کے نتائج تبدیل کرانے اور انہیں ناکامی سے بچانے کی کوشش کریں۔
ہندوستان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر کسانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے اس درمیان حکومت کے نئے خط کا جواب دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے ان کا اصلی مطالبہ یہی ہے کہ نئے قوانین کو منسوخ کیا جائے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کی آمادگی اور نئے زرعی قوانین کو حقایق کی بنیاد پر پرکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حکومت افغاستان نے ملک میں جاری بدامنی اور دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن گن رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی چوری کو روکنے کے لئے تمامتر قانونی طریقوں کا سہارا لیں گے۔
ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کی توہین کرنے کے الزام میں سیکڑوں نوجوانوں کے خلاف مقمات درج کئے جا چکے ہیں۔
روس میں امریکہ کے دو قونصل خانے بند کئے جا رہے ہیں۔